سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاردہ مین بازار میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی شاردہ پہنچ گئے

بدھ 13 جون 2018 12:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر شاردہ مین بازار میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد سے واپس مظفرآباد پہنچنے کے بعد شاردہ نیلم کے لیے روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے دوکانات سمیت قیمتی سامان کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا اور ضلعی انتظامیہ کو واقعہ کی موقع کے مطابق جلد جائزہ رپورٹ حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :