ضلعی انتظامیہ نیلم عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کروانے میں ناکام

بزرگ شہری کو انصاف نہ مل سکا‘ انتظامیہ بااثر افراد کے خلاف کاروائی کرنے میں بے بس

بدھ 13 جون 2018 15:41

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ نیلم عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کروانے میں ناکام، بزرگ شہری کو انصاف نہ مل سکا، انتظامیہ بااثر افراد کے خلاف کاروائی کرنے میں بے بس۔ ممتاز شیخ اور ربنواز شیخ نے بتایا کہ ان کی ساڑھے تین کنال وراشتی بندو بستی زمین پر چند باثرافراد اشرف شیخ وغیر نے قبضہ ناجائز کیا ہوا ہے۔

ایکسٹرا اسٹنٹ کمشنر کی عدالت سے ان کے حق میں فیصلہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اپیل کرنے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت سے بھی ان کے حق میں چھ ماہ سے زائد عرصہ سے فیصلہ ہوا ہے ۔ لیکن ضلعی انتظامیہ ابھی تک بااثر افراد سے قبضہ واگزار کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ عدلتی حکم پر عملدرآمد کے لئے انھوں نے تحریری درخواستیں ایس ڈی ایم آٹھمقام کو دی ہیں۔ لیکن عملدرآمد کے بجائے لیت لعل سے کام لیا جا رہا ہے۔ عید کی تعطیلات کے دوران ان کے رقبہ پر ملی بھگت سے تعمیرات کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔ کسی بھی تصادم یا جھگڑے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ نیلم ذمہ دار ہو گی۔ انھوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے انصاف کی فراہمی کے لئے دہائی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :