پنجاب پیپلز پارٹی کا تھا اور رہے گا،اب وہ زمانہ گذر چکا جب رات کے اندھیرے میں نتائج چوری کئے جاتے تھے، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی والے استحصالی قوتوں کے ایجنٹ ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کی پارٹی عہدیداروں سے گفتگو

بدھ 13 جون 2018 21:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب پیپلز پارٹی کا تھا اور رہے گا،اب وہ زمانہ گذر چکا جب رات کے اندھیرے میں نتائج چوری کئے جاتے تھے، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی والے استحصالی قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔بدھ کو پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے نیر بخاری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت بلاول بھٹو کی سیکیورٹی پر شور مچایا جا رہا ہے۔نیر بخاری نے کہا کہ آصف علی زرداری کی وجہسے جمہوریت پختگی حاصل کر رہی رہی رہے مظبوط جمہوریت سے ملک آگے بڑہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی والے استحصالی قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ پنجاب پیپلز پارٹی کا تھا اور رہے گا۔ 2013 میں دہشتگردی سے ہمارا راستہ روکا گیا تھا۔لیکن اب وہ زمانہ گذر چکا جب رات کے اندھیرے میں نتائج چوری کیئے جاتے تھے۔