چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے میرپور ‘ کوٹلی اور راولاکوٹ رجسٹریوں میں19جون سے 14 جولائی تک مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے بنچز قائم کر دئیے

جمعرات جون 16:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی نے عدالت العالیہ سرکٹ میرپور و کیمپ کوٹلی اور سرکٹ راولاکوٹ پر مقدمات کی سماعت کے سلسلہ میں مورخہ19-06-2018تا14-07-2018عدالت العالیہ کے دورہ کی منظوری صادر فرمائی ہے جس کے مطابق جسٹس صداقت حسین راجہ جج ہائی کورٹ جسٹس خالد یوسف عدالت العالیہ سرکٹ راولاکوٹ، جسٹس چوہدری محمد منیر و جسٹس رضا علی خان جج عدالت العالیہ سرکٹ میرپور جبکہ جسٹس راجہ سجاد احمد خان و جسٹس محمد اعجاز خان کیمپ کوٹلی پر مقدمات کی سماعت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :