سرفرازبگٹی اور جان محمدبگٹی نے ایک بار پھرڈیرہ بگٹی میں دھاندلی کی ذریعے قوم پرمسلط ہونیکی کوشش کی ،فرض شناس ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے ڈیرہ بگٹی کی عوام کے دل جیت لیے ہیں، سرفرازبگٹی نے اپنی ایک کمپنی کو ظاہر نہیں کیا،اسلئے وہ اب صادق وامین نہیں رہے ،تاحیات نااہل کیاجائے ،گہرام بگٹی کا خطاب

جمعہ 15 جون 2018 18:42

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10 کے امیدوارگہرام بگٹی نے کہا ہے کہ سابق وزیرداخلہ سرفرازبگٹی اورانکے بھائی جان محمدبگٹی نے ایک بار پھرڈیرہ بگٹی میں دھاندلی کی ذریعے قوم پرمسلط ہونے کی بھرپورکوشش کی ہے لیکن ان کے کاغذات نامزدگی کو جانچ پڑتال کے دوران ہی فرض شناس ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کرتے ہوئے انصاف پر مبنی فیصلہ دیا جس نے ڈیرہ بگٹی کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔

وہ اپنے ورکروں کے ایک پرہجوم اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سرفرازبگٹی نے اپنی ایک کمپنی کونامزدگی فارم میں چھپایااس لئے وہ اب صادق وامین نہیں رہے ،ان کوتاحیات نااہل کیاجائے ،جبکہ ان کے بھائی جان محمدبگٹی نے اپنے نامزدگی فارم میں پیج نمبردس کی دوکاپیاں لگاکراپنے کاغذات کوزوروزبردستی اور جعل سازی سے منظورکروانے کی ناکام کوشش کی ہے بلکہ وہ ایک مقدمہ میں نامزد بھی ہے اس لئے ان کوگرفتارکرکے جیل میں ڈال کرقانونی تقاضے کوپورے کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آراوڈیرہ بگٹی کی قانون پرعمل داری ملک دشمن اورکرپٹ لوگوں کوراس نہ آئی اورراتوں رات آراوکاتبادلہ کروایاگیاجوکہ ڈیرہ بگٹی کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے جسکوڈیرہ بگٹی کی عوام کسی صورت میں قبول نہیں کریگی ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں سابق صوبائی وزیر میر سرفرازنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر کرپشن کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی بلکہ میرٹ کوپاں تلے روندڈالاتعلیم یافتہ نوجوان دردرکے ٹھوکرے کھانے نے پرمجبورہیں انکے ترقی کے دعوے صرف میڈیاکے حدتک ہیں میں اورمیراخاندان اوربگٹی قوم محب وطن اورپرامن پاکستانی شہری ہیں میں حق اورانصاف کی جنگ آئینی اورقانونی طریقے سے لڑرہاہوں اگرمجھے شہید کردیاجاتاہے تومجھے سبزہلالی پرچم میں کفن دیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ صوبائی وزیر اب اپنی شکست کودیکھ کرہمارے خلاف ہرحربہ کرینگے ، اس لئے مجھے اور میرے ورکرز کو تحفظ دینے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف چیف احکامات دیں ۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اورصاف وشفاف الیکشن ڈیرہ بگٹی میں منعقدکرواکے قانونی وآئینی تقاضوں کوپوراکرلیں اجتماع پاکستان زندہ باداورپاکستان کاکیامطلب لاالہ الااللہ کے نعروں سے گونج اٹھااورپاکستان کاسبزہلالی پرچم بھی لہرایاگیا۔