اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثارکی کاروائی‘خالصہ سرکارپربنایاجانے والاغیرقانونی مکان مسمار

ملزمان کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی گئی

منگل 19 جون 2018 16:06

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثارکی کاروائی،خالصہ سرکارپربنایاجانے والاغیرقانونی مکان مسمار،ملزمان کے خلاف تحت ضابطہ کاروائی۔تفصیلات کے مطابق عیدالفطرکی چھٹیوںمیںملکیتی،خالصہ سرکارودیگرجگہوںپرکسی بھی قسم کی تعمیر پرپابندی عائدکی گئی تھی عیدالفطرکی چھٹیوںکے دوران کوئی بھی شخص کسی قسم کی تعمیر،تجاوزنہیںکرسکتا تھا ۔

(جاری ہے)

عیدالفطرکی چھٹیوںکے دوران تتہ پانی موضع سرل کے مقام پرکچھ اشخاص نے رقبہ خالصہ سرکارپرمکان تعمیرکرلیاتھاجس پرتحت ضابطہ وقانون اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثارنے کاروائی کرتے ہوئے مسمارکردیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثارنے کہاکہ عیدالفطرکی چھٹیوںمیںملکیتی ،خالصہ سرکار ودیگرپرپابندی عائدکردی گئی تھی تتہ پانی موضع سرل کے مقام پربنایاجانے والامکان غیرقانونی تھاجس پرتحت ضابطہ کاروائی کرکے مسمارکیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :