تعلیم اور صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں تارکین وطن اور مخیر حضرات کی دلچسپی قابل تحسین ہے

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کواٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور ڈاکٹر فاروق احمد نور کی بات چیت

منگل 19 جون 2018 16:06

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) تعلیم اور صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں تارکین وطن اور مخیر حضرات کی دلچسپی قابل تحسین ہے بڑھتی ہوئی ضروریات اور موجودہ چیلجنز سے نمبردٓزا ہونے کے لیے تارکین وطن اور باشعور شہریوں کے تعاون سے ہی مطلوبہ ہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کواٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور ڈاکٹر فاروق احمد نور نے کشمیر تارکین وطن ممتاز صحافی و اینکر سید کامران عابد بخاری اور چوہدری عتیق الرحمن کی جانب سے تارکین وطن سے حاصل تھیلہ سیمیا سنٹر میرپور کے لیے ارسال کردہ عطیہ کا چیک وصولی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تارکین وطن میں جذبہ خدمت میں اضافہ خوش آئند ہے جسے ہر سطع پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کی وسعت اور لوگوں کے علاج معالجہ کے لیے تنہا کوئی بھی حکومت مکمل وسائل مہیا نہیں کر سکتی دنیا میں ترقی یافتہ ممالک میں بھی پرائیویٹ سیکٹر، رفاعی ، فلاعی اداروں کے تعاون کو کلیدی کردار حاصل ہے انہوں نے کہا کہ سید کامران عابد بخاری اور چوہدری عتیق الرحمن اور انکی پوری نوجوان ٹیم نے تعیل اور صحت عامہ میں خدمات کے حوالہ سے جو قدم اٹھایا ہے وہ ہمارے لیے بھی قابل فخر ہے انہوں نے کہا کہ کروڑوں اربوں کی بات نہیں حسب استطاعت خدمت کا سفر جاری رکھا چائیے اور قطرہ قطرہ ہی سمندر بنتا ہے اس سے قبل تارکین وطن کی ان شخصیات کی جانب سے گورمنٹ بوائز مڈل سکول میاں محمد ٹاون کی خستہ حال عمارت کی مرمتی کے لیے ابتدائی طور پر مبلغ پچاسی ہزار روپے عطیہ کا چیک صدر معلم سید شکیل شاہ کو دیا گیا اس موقع پر اہلیان میاں محمد ٹاون کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی چیک وصولی کے موقع سید عمران عابد بخاری ، سید معظم علی بخاری اور میڈیا ٹیم بھی ہمراہ تھی اہلیان میاں محمد ٹاون نے سکول عمارت کی مرمتی کے لیے عطیہ چیک دینے پر سید کامران عابد بخاری ، چوہدری عتیق الرحمن اور انکی پوری ٹیم کا شکری ادا کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن ہمارا فخر ہیں صدر معلم سید شکیل شاہ نے کہا کہ سید کامران عابد بخاری اور چوہدری عتیق الرحمن نے بوائز مڈل سکول کی موجودہ صورتحال اور ضروریات کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے جس عزم کا آعادہ کیا تھا اس کا آغاذ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بہتر تدریسی ماحول عمارات کے معیاری اور طلباء کے ضروریات کو پورا کرنے سے ہی ممکن ہے مرکزی سیکرٹڑی جنرل ایپکا آزاد کشمیر راجہ محمد رشید نے تھیلہ سیمیا سنٹر اور مڈل بوائز سکول میاں ٹاون میں عطیہ کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے صحت اور تعلیمی پالسی کے ثمرات عام آدمی تک پہچانے کے لیے تارکین وطن کو آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے گورنمٹ بوائز مڈل سکول کی عمارت کی ناگفتہ بے صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی98% عمارات کی حاجت قابل رحم ہے تعلیمی پیکج پر تقرریوں کے بجائے سرکاری عمارتوں اور طلباء و طالبات کی ضروریات کو مد نظر رکھا جاتا تو بہتر تھا انہوں نے کہا کہ سید کامران عابد بخاری اور چوہدری عتیق الرحمن نے جن کاوشوں کا آغاذ کیا ہے وہ قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کسی بھی معاشرہ اور ملک میں ترقی کی بنیاد ہے حکومت کو چائیے کہ وہ سرکاری تعلیم اداروں کی عمارات پر توجہ دے ۔