وزیر سپورٹس چوہدری سعید نے میرپور میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں ‘اہلیان سیکٹر سی ٹو

منگل 19 جون 2018 16:06

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) آزادکشمیر کے وزیر سپورٹس چوہدری محمد سعید نے حلقہ میرپور میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کرکے عوام الناس کے دل جیت لیے ہیں ۔سیکٹر سی ٹو کی معیاری سڑکوں کی تعمیر پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںمیرپور شہر کی کھنڈرات سڑکوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیے جانے کے کام تیز رفتاری سے جاری ہیں۔

وزیر حکومت چودھری محمد سعید جس طرح میرپور کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں تیس سال سے اس سیکٹر کی سڑکوں کو نظر انداز کیا جا رہا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار سیکٹر سی ٹو میںمنعقدہ اجلاس سے اہلیان محلہ نے مشترکہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں راجہ جاوید اقبال ممتاز، انجینئر شہریار انصاری، واجد اعظم،ساجد قریشی،چودھری وحید سمیت دیگر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اہلیان محلہ نے کہا کہ میرپور شہر میں گزشتہ 40 سالوں سے کوئی تعمیر و ترقی نہیں ہوئی وزیر حکومت چوہدری محمد سعید نے اقتدار میں آکر جو انقلاب برپا کیا ہے اس پر عوام علاقہ ان کے شکر گزار ہیں اور انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کرتے ہیں کہ آئندہ تین سالوں میں میرپور کو بین الاقوامی نوعیت کا شہر بنانے کے لیے وزیر حکومت کوئی فروگذاشت نہیں کرئینگے۔