وزیر اعظم کے سکیورٹی اہلکاروں نے سپیکر اسمبلی کے معاون خصوصی کی درگت بنا دی

لیگی کارکنون کا احتجاج ‘وزیر اعظم کے دورے کا بائیکاٹ

منگل 19 جون 2018 16:07

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) وزیر اعظم کے سکیورٹی اہلکاروں نے سپیکر اسمبلی کے معاون خصوصی کی درگت بنا دی، لیگی کارکنون کا احتجاج وزیر اعظم کے دورے کا بائیکاٹ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کے بالائی نیلم کے دورہ کے دوران شارہ کے مقام پر چیئرمین ترقیاتی ادارہ کی طرف سے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

سپیکر اسمبلی غلام قادر کے معاون خصوصی ارسل خان صدیقی کو کمرہ کے اندر داخل ہونے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے روک کیا اور پی آر او خواجہ بشیر کے حکم پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ارسل خان کو دھکے دے کر باہر نکال دیا وزیر اعظم کی موجودگی میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ہتک آمیز رویہ اختیار کئے رکھا لیکن وزیر اعظم کی طرف سے کسی قسم کا نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر مسلم لیگ ن کے کارکنان مشتعل ہو گئے اور وزیر اعظم کے دورے کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔ معاون خصوصی ارسل خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہمارے مہمان تھے لیکن سیکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے ہاتھا پائی اور ہتک آمیز رویہ ناقابل برداشت ہے۔ مظفرآباد میں بھی وزیر اعظم کا سٹاف ہمارے ساتھ ہتک آمیز سلوک کرتا ہے۔ جب ہمارے حلقے میں آئے ہیں تو انھیں کارکنان کو عزت دینے کے بجائے ان کی عزت نفس سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سیکیورٹی اہلکارون اور پی آر او کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر احتجاج کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے دورہ کے دوران منافق ٹولہ متحرک ہونے کی وجہ سے لیگی کارکنان کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بالائی نیلم میں بھی مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ارسل خان کے ساتھ نازیبا اور غیر اخلاقی سلوک پر شدید احتجاج کیا ہے۔