متحدہ مجلس عمل کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس (آج )اسلام آباد میں ہوگا

منگل 19 جون 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مولانا فضل الرحمن ، سراج الحق ، پیر اعجاز ہاشمی ،علامہ عارف حسین نقوی ، حافظ عبدالکریم سے فون پر رابطہ اور گفتگو کی اور انتخابات ، متحدہ مجلس عمل کے صوبائی مرکزی پارلیمانی بورڈاور رابطہ عوام مہم پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج بروز ( بدھ ) کو 2 بجے اسلام آباد میں ہوگا ۔ اجلاس میں پنجاب ، خیبر پختونخوا کی چند قومی اور صوبائی نشستوں پر زیر التوا معاملات کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔ 23 جون کو اسلام آباد میں عید ملن اور 28 جون کو کراچی میں تاریخ ساز علماء و مشائخ کونشن منعقد ہوگا ۔