عبدالحسین ضیاء ڈائریکٹر پریس اینڈ پبلیکیشن آفیسر ترقیاب ،عوامی حلقوں کی مبارکباد

بدھ 20 جون 2018 15:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) عبدالحسین ضیاء ڈائریکٹر پریس اینڈ پبلیکیشن آفیسر ترقیاب ،عوامی حلقوں کی طرف سے عبدالحسین ضیاء ڈائریکٹر پریس اینڈ پبلیکیشن آفیسر ترقیاب ہونے پر مبارکباد اور حکومت کے اس احسن اقدام کو سراہا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 30سال سے تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن عبدالحسین ضیاء ڈائریکٹر پریس اینڈ پبلیکیشن آفیسر ترقیاب ہو گئے ہیں عبدالحسین ضیاء کا شمار آزاد کشمیر کے سنیئر بیورو کریٹس میں ہوتا ہے انہوں نے اسمبلی سکرٹریٹ کے اندر بطور ڈائریکٹر انفارمیشن آفسیر بطور 30سال گزارے ہیں عوام حلقوں کا مطالبہ ہے کہ عبدالحسین ضاء جسے سنیئر ،تجربہ کار ،محنتی ،آفیسر کو ترقیاب کر کے ڈائریکٹر جنرل اسمبلی لگایا جائے جو ان کو میرٹ بھی بنتا ہے ۔

عوامی حلقوں نے کہا کہ انھیں بطور پبلیکیشن آفسیر ترقیاب کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے اس طرح کے اقدامات سے آفیسران کی حوصلہ افزائی اور بہتر کام کرنے کی لگن پیدا ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :