مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے گزشتہ روز غازی آباد میں مصروف ترین دن گزارا

بدھ 20 جون 2018 15:50

غازی آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے گزشتہ روز غازی آباد میں مصروف ترین دن گزارا،اُن سے آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے مسلم کانفرنسی کارکنوں اور عہدیداروں نے اُن سے ملاقاتیں اور عید ملے اس کے علاوہ صدر مسلم کانفرنس نے مختلف مقامات پر جا کر اموات پر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی دریں اثناء صدر مسلم کانفرنس راولاکوٹ کے صدر ارشاد خان کے گھر جا کر اُن کی بھتجی کی وفات پراظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر اُن کے ہمراہ ممبر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی ،راجہ یاسین خان ،راجہ ولید عبداللہ ،ملک فیصل ودیگر کارکنوں کی ایک بڑی تعدادموجود تھی۔

متعلقہ عنوان :