سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کا سلسلہ جاری

بدھ 20 جون 2018 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کا سلسلہ جاری، الیکشن اپیلٹ ٹریبیونل میں اب پیپلزپارٹی کے سلیم سنجوانی، غزالہ پروین سمیت 15 کے قریب امیدواروں نے اپیل دائر کردی ہے۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں فاروق ستار اور خواجہ اظہار نے اپیلٹ ٹربیونل سے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف رجوع نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے میں سخت مشکل کا سامنا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار کو الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کرنے سے پہلے نامزد مقدمات میں متلعقہ عدالتوں سے پہلے ضمانت کرانی پڑے گی۔واضح رہے کہ 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ریٹرننگ افسران نے ایم کیو ایم رہنماؤں داکٹر فاروق ستار، خواجہ اظہار سمیت کئی سیاسی رہنماوں کے کاغزات نامزدگی مسترد کردیئے تھے۔ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے کاغزات نامزدگی مقدمات میں مفرور ہونے کی بنیاد پرمسترد کئے گئے تھے۔#