ضلعی انتظامیہ اور حکومت آزادکشمیر کی پھرتیاں‘5سال گزرنے کے باوجود مختلف حادثات میں مرنے والوں کو معاوضہ نہ مل سکا

جمعرات 21 جون 2018 15:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ اور حکومت آزادکشمیر کی پھرتیاں ‘5سال گزرنے کے باوجود مختلف حادثات میں مرنے والوں کو معاوضہ نہ مل سکا جبکہ سیاحوں کی امداد 20دن میں ادا کردی گئی ، آزادکشمیر کی عوام کے اندر مایوسی ، ضلعی انتظامیہ اگر یہی روایت اِس سے قبل اپناتی تو آج معاوضے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑتی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت آزادکشمیر اور ضلعی انتظامیہ مظفرآباد نے ایک روایت قائم کر رکھی ہے جس کے باعث گزشتہ 5سالوں میں آج تک نہ تو کسی کو بروقت معاوضہ مل سکا اور نہ ہی اعلان کیا گیا جبکہ متحدہ بار عوام نے احتجاج بھی کیا مگرعملدرآمد کرنا ناممکن ہوکر رہ گیا دوسری جانب وادی نیلم میں گزشتہ ایک ماہ قبل ہونے والے واقعات میں جاں بحق افراد کو20دن کے اندر معاوضہ مل گیا مگر ضلعی انتظامیہ ،ڈپٹی کمشنر نے مقامی افراد کیلئے پراسس اتنا سخت کردیا ہے کہ اُن کو معاوضہ ملنا آسمان سے تارے توڑنے کے برابر ہے ۔

متعلقہ عنوان :