مظفرآباد‘ شہزاد انور اور امجد حسین سول جج صاحبان کے عرصہ ایڈہاک تقرری کے اختتام پردوبارہ ایڈہاک بنیادوں پر تعینات کردیاگیا

جمعرات 21 جون 2018 15:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) ایڈیشنل رجسٹرار آزادجموںوکشمیرعدالت العالیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموںوکشمیرنے شہزاد انور اور امجد حسین سول جج صاحبان کے عرصہ ایڈہاک تقرری کے اختتام پر تابع شرائط درج ذیل دوبارہ ایڈہاک بنیادوں پر بعہدہ سول جج بی 17-تقرر کیئے جانے کی منظوری دی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ تقرری قطعی عارضی اور عرصہ چھ ماہ کیلئے ہونگی ،تاہم باقاعدہ تقرری کیلئے امیدواران کی جلد نامزدگی کی صورت میں یہ تقرریاں عرصہ 6ماہ سے قبل بھی ختم کی جاسکتی ہیں۔ان آسامیوں پر باقاعدہ تقرری مجاز فورم کی سفارش کی روشنی میں عمل میں لائی جائیں گی ۔ان عارضی تقرریوں کے نتیجہ میں باقاعدہ تقرری کیلئے کسی قسم کا استحقاق یا ترجیحی سلوک کا سوال پیدانہ ہوگا اور نہ ہی یہ عرصہ سنیارٹی شمار ہوگا۔حاکم مجاز ان ایڈہاک تقرریوں کی کسی بھی وقت بدوں اجراء نوٹس ختم کرنے کے مجاز ہون گے۔

متعلقہ عنوان :