جیکب آباد ،ْ مضر صحت کولڈرنکس فروخت کی جانے لگیں ،جعلی پیکنگ کے ذریعے شہر میں بڑے پیمانے پر کاروبارکاانکشاف

جمعرات 21 جون 2018 15:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) جیکب آبادمیں مضر صحت کولڈرنکس فروخت کی جانے لگیں جعلی پیکنگ کے ذریعے شہر میں بڑے پیمانے پر کاروبارکاانکشاف شہریوں کے گلے خراب ہوگئے انتظامیہ خاموش تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں مضر صحت کولڈرنکس اور دیگر کھانے کی اشیاء کی فروخت کی شکایات میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے جس کے نتیجے میں شہری اورمعصوم بچے مختلف موذی امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں شہرمیں جعلی پیکنگ کے ذریعے مختلف برانڈ کی کولڈرنکس اوردیگر کھانے کا سامان کے جیکب آبادمیں کاروبارکا انکشاف ہواہے یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ایک شہری نصیر احمد نے پیپسی خرید کر پی تو اس کا گلہ خراب ہوگیا نصیر احمد کاکہناتھاکہ پیپسی کی پیکنگ بھی جعلی تھی کیونکہ بوتل پر لگا اسٹیکر کا رنگ اصل پیپسی کے بوتل کے رنگ سے مختلف تھا جبکہ بوتلا کا سائز بھی چھوٹا تھا بوتل میں سیکرین استعمال کیاگیاہے اس سلسلے میں معلوم ہواہے کہ کوئٹہ اور فیصل آبادسے جعلی کولڈنکس کی فراہمی ہوتی ہے جسے شہرمیں سرعام فروخت کرکے شہریوں کی صحت اور قیمتی جانوں سے کھیلاجارہاہے جعلی بوتل کاکریٹ 360میں دوکانداروں کو فروخت کیاجاتاہے جو اصل کے ریٹ میں نقلی کولڈرنکس فروخت کرکے منافع کے لالچ میں شہریوں کو لوٹ رہے ہیں اس حوالے سے ضلع انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ کمشنر لاڑکانہ اورفوڈ اتھارٹی مضر صحت کولڈرنکس فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :