چیئرمین پی اے سی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی تیسرے دن بھی اپنے آفس چیمبر میں موجود رہے‘سیکرٹریز صاحبان‘ اسمبلی سیکرٹریٹ کے جریدہ و غیر جریدہ سٹاف سمیت سیاسی و سماجی راہنمائوں نے ملاقات کی اور عید کی مبارک پیش کی

جمعرات 21 جون 2018 16:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی آج تیسرے دن بھی تسلسل کے ساتھ اپنے آفس چیمبر میں موجود رہے۔ محکمہ جات کے سیکرٹریز صاحبان، اسمبلی سیکرٹریٹ کے جریدہ و غیر جریدہ سٹاف سمیت سیاسی و سماجی راہنمائوں نے اُن سے چیمبر میں ملاقات کی اور گزشتہ عید مبارک پیش کی۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی با صلاحیت نوجوان ہیںاور کمیٹی کے چیئر مین کی حیثیت سے وہ اداروں میں مالیاتی ڈسپلن قائم کرنے اور آزاد کشمیر بھر میں تعمیراتی اہداف معیار کے مطابق اندر میعاد پایہء تکمیل تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، اسی سے ایک اچھی حکومت اور خوشحال معاشرے کی تشکیل میں معاونت ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :