میرپور کے تاجروں کا حقیقی محافظ کون ہے سب کو پتہ چل گیا‘ نام نہاد لیڈ ر بے نقاب ہو چکے، تاجروں کے کارندے انھیں تحفظ نہیں دے رہے‘میرپور کے تاجر آزمائے ہوئے کو مزید آزمانے اور خون چوسنے والی جونکوں کو گلے لگانے کی غلطی نہ کریں

انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد کی تاجروں کے وفد سے گفتگو

جمعرات 21 جون 2018 16:00

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ میرپور کے تاجروں کا حقیقی محافظ کون ہے سب کو پتہ چل گیا، نام نہاد لیڈ ر بے نقاب ہو چکے، تاجروں کے کارندے انھیں تحفظ نہیں دے رہے، ،میرپور کے تاجر آزمائے ہوئے کو مزید آزمانے اور خون چوسنے والی جونکوں کو گلے لگانے کی غلطی نہ کریں ،یہ بزدل لوگ ہیں جنھوں نے ہمیشہ تاجروں کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا ،تاجر انکا ساتھ دیں جو انکے مفاد کو مقدم رکھے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر چیئرمین انجمن تاجراں اتحاد گروپ حاجی محمد رمضان ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد سرور،شیخ وسیم ،ڈاکٹر معروف،خانزادہ خان،محمد بشیر چوہان و دیگر بھی موجود تھے،چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ میرپور کے تاجروں کی خدمت کو سلسلہ جو شروع کیا تھا اس کو آخری دم تک جاری رکھوں گا، تاجروں کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کر نے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے،انھوں نے کہا ہے کہ کچھ نام نہاد تاجر لیڈر صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں انھیںتاجروںکے مفادات سے کوئی غرض نہیں۔

(جاری ہے)

میں ان نام نہاد لیڈروں اور میرپور کے وارثوں کے بے نقاب کرتارہو ں گا۔تاجروں کا حقیقی محافظ کون ہے سب جانتے ہیں کہ میرپور کے مسائل پر کون اپنی آواز بلند کرتاہے۔اتحاد گروپ خالصتا تاجروں کا پلیٹ فارم ہے۔ہم کسی بھی سیاسی چھتری کے نیچے کام نہیں کررہے ہیں۔ہم نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہے۔میں نہ ڈرنے والا ہوں اور ہ ہی جھکنے والا میرپور کے عوام اور تاجروںکی خاطر اپنی جدو جہد مسلسل جاری رکھوںگا

متعلقہ عنوان :