حضرت الحاج خواجہ پیر نظیراحمد المعروف موہڑوی کا سالانہ بڑا روحانی اور عظیم الشان عرس (آج) شروع ہوگا

جمعرات 21 جون 2018 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) غوث المعظم رہبر اعظم طریقت نسبت رسولؐ اعلیٰ حضرت الحاج خواجہ پیر نظیراحمد المعروف موہڑوی کا سالانہ بڑا روحانی اور عظیم الشان عرس آج شروع ہوگا ۔اختتامی مجلس 24جون بروز اتوار ہوگا جس سے سجادہ نشین دربار عالیہ الحاج پیر ہارون الرشید کا روح پرور اور دل افروز خطاب ہوگا۔ خلفائے موہڑہ شریف شیخ محمد اعظم ،سائیں محمد عارف ،نذیر احمد کیانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اہل اسلام بالخصوص مریدیں موہڑہ شریف شرکت یقینی بنائیں ۔

عرس کی تین روزہ تقریبات 22 تا 24 جون ہوں گی ۔تمام روحانی اور جسمانی مشکلات سے نجات حاصل کرنے کیلئے بارگاہ رب العزت میں بطفیل سرورکائنات ﷺ دعا ہوگئی۔ اہل اسلام اس اجتماعی دعا میں شریک ہوکر مستفید ہوں اور ثواب دارین بھی حاصل کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید بتایا کہ موہڑہ شریف کی پرکیف وادی صدیوں سے سرچشمہ فیض بنی ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے اس جگہ کو ممتاز روحانی شخصیات بخشی ہیں ۔

جن کی بدولت بلا مبالغہ لاکھوں انسانوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں ۔رجوع کرنے والوں کے گفتار وکردار میں نمایاں تبدیل آئی۔ روحانی اور جسمانی مشکالات کم ہوئیں ۔ موہڑہ شریف میں خدا کی رضاکے لیئے مخلوق خدا کی خدمت کی جاتی ہے جو تخلیق کا مقصد حقیقی ہے۔ اس طرح نسبت رسولیﷺ میں منسلک ہونے والے لوگوں کے قلوب خدا وند تعالیٰ کے انوار وتجلیات سے منور ہوجاتے ہیں ۔