نگران وزیر سعید اللہ بابر کا پی ایچ اے دفتر کا دورہ ، ڈی جی شکیل احمد نے بریفنگ دی

جمعرات جون 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر ہائوسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سعید اللہ بابر نے پی ایچ اے کے صدر دفتر جیلانی پارک کا پہلا دورہ کیاجہاں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے میاں شکیل احمد نے انہیں پی ایچ اے کے سٹرکچر، کام اور جاری منصوبہ جات پر مکمل بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ناہید گل بلوچ، ڈائریکٹر ایڈمن نورِش عمران، ڈائریکٹرفنانس ندیم خان، ڈائریکٹر مارکیٹنگ سہیل بھٹی، ڈائریکٹر سپورٹس عامر ابراہیم ، ڈائریکٹر ایم اینڈ او عثمان غنی، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری تحسین اور ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر سید محمد شہزاد طارق بھی ہمراہ موجود تھے۔