پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی،نارووال کی اقلیتی یوتھ کیلئے بہت سے منصوبوں پر کام کرر ہے ہیں‘رمیش سنگھ اروڑا

اگر الیکشن 2018میں ان کو دوبارہ خدمت کا موقع ملا تو کشمیر پر ہونے والے مظالم کے خلاف دوبارہ آواز بلند کرینگے ‘میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جون 2018 19:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رہنما سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ انہوں نے اپنے پچھلے پانچ سالوں میں پنجاب اسمبلی سے سکھ میرج ایکٹ کو پاس کروایا جو پچھلے 70سالوں میں کسی بھی برسراقتدار حکومت کو ہمت نہیں ہوئی سکھ میرج ایکٹ پاس ہونے سے پاکستان میں بسنے والے سکھوں کو خاص کر یوتھ کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ۔سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہاکہ نارووال کی اقلیتی یوتھ کیلئے بہت سے منصوبوں پر کام کرر ہے ہیں یہاں نارووال میں احسن اقبال کی خصوصی کاوشوں سے سپورٹس سٹی کا تعمیر ہورہی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح صدر پاکستان ممنون حسین نے کیا اور وہ چاہتے ہیں کہ اقلیتی یوتھ بھی اس سے فائدہ اٹھائے جس کے وہ کام کر رہے ہیں تاکہ آنے والے دنوں میں یہاں سے بھی یوتھ پالش ہو کر ملک پاکستان کا نام روشن کرے ۔

(جاری ہے)

سابق اقلیتی ایم پی اے نے کہا کہ اگر الیکشن 2018میں ان کو دوبارہ خدمت کا موقع ملا تو کشمیر پر ہونے والے مظالم کے خلاف دوبارہ آواز بلند کریں گے کیونکہ بھارت سکھوں کا ازل سے دشمن ہے اور وہ کشمیریوں کو ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے پچھلے پانچ سالہ دورہ حکومت میں ریکارڈ ترقیاقی کام کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو اندھیروں سے نکالا،دہشت گرووں کی کمرتوڑی اور ملک کی اکنامک کو مضبوط کیا جس سے پاکستان میں اب سرمایہ کاری آرہی ہے ۔

احسن اقبال نے نارووال کو تعلیم باٹنے والا ضلع بنایا ہے اور انشاء اللہ اپنے اس ترقی کے سفر کے جاری رکھیں گے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے انہوں نے پاکستان کے ووٹرز سے کہا کہ وہ اب باشعور ہوچکے ہیں ووٹرز کو معلوم ہے کہ کس جماعت نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیااور بحرانوں سے نکالنے میں عملا اقدامات اٹھائے اس لئے ووٹرز دوبارہ ن لیگ کو ووٹ دیں تاکہ وہ دوبارہ حکومت میں آکر ترقی کے سفر کا جاری رکھ سکیں ۔