ایل ڈی اے کے 7افسروں کے تقرر و تبادلے

جمعہ 22 جون 2018 13:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز ) سمیعہ سلیم نی7افسروں کے تقرر تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر عزیر بن طارق کو ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور میں تعینات کر دیا ہے جبکہ یہاں سے محمد جنید کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں لگادیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری سرمد ضمیر خان کا تبادلہ کر کے انہیںڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ تعینات کر دیا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹرسی ایند آئی عمر فاروق سے اس عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیاہے ۔ تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر یاور بشیر ورک کو ڈائریکٹوریٹ آف ریکوری میں تعینات کر دیا ہے ۔ ریکارڈ سفٹنگ سیل میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر رابیل بٹ کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (ایونیوون )میں کر دیا ہے ۔ اربن پلاننگ یونٹ ‘ون ونڈو سیل میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمیر بن سعد کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات چیف میٹروپولیٹن پلانر کے سپرد کر دی ہیںجبکہ یہاںسے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ربیعہ خالد کو تبدیل کر کے ان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اربن پلاننگ یونٹ‘ون ونڈو سیل میں تعینات کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :