پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کے این اے 200کے امیدوار نے الیکشن آفس کا افتتاح کردیا

جمعہ 22 جون 2018 20:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے لاڑکانہ قومی اسمبلی کے حلقے این ای 200 پر نامزد امیدوار عنایت علی عمرانی اور پی ایس 11 کے امیدوار لطف اللہ شیخ نے یونین کمیٹی 13 اور 14 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں الیکشن دفتر کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے فکر و نظریے پر قائم رہنے والے غنویٰ بھٹو کے سچے کارکن ہیں ہمارا منشور عوام کو اقتدار میں شامل کرنا ہے کیونکہ عوام کی طاقت کا سرچشمہ ہے۔ اس موقع پر انعام ناریجو، امتیاز گاد، برکت میرانی، محراب بھٹو، ولی محمد لاہوری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔