محکمہ لا ئیو سٹا ک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اٹھمقام کے تحت ایک روزہ پولٹری /ڈیری فارمز تربیتی ورکشاپس اختتام پذیر ہو گئی

ہفتہ 23 جون 2018 17:06

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) محکمہ لا ئیو سٹا ک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اٹھمقام کے تحت ایک روزہ پولٹری /ڈیری فارمز تربیتی ورکشاپس اختتام پذیرفارم خواتین اور مرد خضرات کی کثیر تعداد میں شرکت سیکرٹری لا ئیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ محترمہ شعلہ وقار نے اختتامی پروگرام میں خصوصی شرکت کی امور حیونات کے متعلق سوال بھی کیے گے تفصیلا ت کے مطابق محکمہ لا ئیو سٹا ک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے اٹھمقام میں ایک روزہ پولٹری /ڈیری فارمز تربیتی پروگرام کا انعقادکیا گیا جس کی مہمان حصوصی سیکرٹری آزاد کشمیر لا ئیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ شہلا وقار تھیں ان کے ہمرا ہ ڈائریکٹر جنرل مطلوب حسین راجہ ،ڈاکٹر عارف کیانی بھی موجود تھے ،ڈسٹرکٹ آفیسر نیلم ڈاکٹراسرار ،ڈاکٹر وقاص ہمرا ہ فیلڈ ملا زمین نے بریفنگ دی سیکرٹری لا ئیو سٹاک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارمر زجانوروں کی بیماریوں کے بارے میں اطلاع دیں متعدد بیماریوں کی وجہ سے جا نوروں سے مکمل فائدہ حاصل نہیں کیا جاسکتادودھ کی پیدوار بڑھانے کے لیے ٹیکہ جا ت لگوا سکتے ہیں انہوں نے کہا ہم نے نیلم کے اندر ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو پورے نیلم میں جا کر جا نوروں کو چیک کریں گئے محترمہ شعلہ وقار نے کہا کہ خواتین گھروں میں ڈیری فارمز،اور لائیو اسٹاک پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں ۔

(جاری ہے)

دیسی جانوروں اور دیسی غذاء کے استعمال سے متعدی بیماریوں پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے محکمہ لائیوسٹاک ضلع نیلم سمیت آزاد کشمیر کے دور افتادہ علاقوں میں دیسی جانوروں کو درپیش بیماریوں کا مفت علاج معالجہ کرے گا عوام جانوروں میں پیدا ہونے والی بیماریوں سے متعلق قریبی سنٹروں سے رابطہ کریں آخر میں انہوں نے تقریب کے شرکا میں مفت ادویا ت اور لٹریچر بھی تقسیم کیا ۔

متعلقہ عنوان :