محکمہ لائیوسٹاک نیلم کے زیراہتمام 1روزہ فارمز ڈے کاانعقاد

اتوار 24 جون 2018 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) محکمہ لائیوسٹاک نیلم کے زیراہتمام 1روزہ فارمز ڈے کاانعقاد ،جانوروں، پولٹری کی نشوونما کوجدید خطوط پر راہنما اصولوں بیان ،فارمنگ کے متعلق مفید معلومات ، لائیوسٹاک کی اہمیت وفادیت اور وقت کی ضرورت پر سیکرٹری لائیوسٹاک ، ڈی جی ، ڈاکٹرز کاخطاب،وادی نیلم میں ڈیری اور پولٹری فارم کی ضرورت پر ڈاکٹرآصف جمیل کی حکام کو بریفنگ، فارمرز میں ادویات بھی تقسیم کی گئیں ، تفصیلاتکے مطابق محکمہ لائیوسٹاک نیلم کے زیراہتمام آٹھ مقام میں سول ویٹرنری اسپتال میں ایک روزہ سیمینار بعنوان ’’جدید خطوط پر ڈیری / پولٹری کے راہنما اصول ‘‘کاانعقاد کیاگیا ۔

جس میں محکمہ لائیوسٹاک کے ڈاکٹرز اور دیگر شعبہ جات کے اہلکاران /آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیوسٹاک ڈاکٹر شہلاوقار ، ڈی جی ڈاکٹر راجہ مطلوب نے کہاکہ کسی بھی خطہ کی معشیت پر لائیوسٹاک کا گہرااثر ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

دودھ جیسی صحت مند غذا، دیسی گھی ، مٹن/ گوشت ، انڈے روزہ مرہ کیلئے بہترین غذائیں ہیں جو صرف اور صرف لائیوسٹاک /پولٹری ہی سے حاصل کی جاسکتیں ہیں۔

وادی نیلم میں دیسی دودھ مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے کاسبب ڈیری فارمز نہ ہونا ہے ۔ لائیوسٹاک کے حکام نے کہاکہ وادی نیلم میں ہر گھر میں پالتوجانورو موجود ہیں محکمہ لائیوسٹاک ان کے علاج معالجے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرے ۔ اچھی نسل کے دودھیل جانور پالے جائیںنسلی جانوروں کے بارے میں محکمہ لائیوسٹاک عوام کو آگاہ کرے تاکہ ہر گھر کی ذاتی معشیت جانورتمام بیماریوں سے محفوظ رہیں ۔

تقریب میں ڈاکٹر عدنان رشید ، ڈاکٹر عارف کیانی ، ڈاکٹراسرار کاظمی ، ڈاکٹر وسیم شیخ ، ڈاکٹر شاہد شیخ سمیت دیگر عملہ ،فارمرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر آصف جمیل ، ڈاکٹروقاص بٹ نے وادی نیلم میں جانوروںاورفارمز کی اہمیت بارے سیکرٹری اور ڈی جی لائیوسٹاک کو مکمل بریفنگ دی ۔ اس موقع پر عوام علاقہ نے محکمہ لائیوسٹاک کی کاوشوں کو سراہایا اور محکمہ لائیوسٹاک کے حکام نے بھی محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی کو تسلی بخش قراردیا۔

متعلقہ عنوان :