حکومت آزادکشمیر ترقیاتی محکموں کی ترقیاتی سکیموں کے مطلوبہ تمام ترقیاتی اہداف بروقت حاصل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ،ْراجہ نصیر احمد

اتوار 24 جون 2018 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) حکومت آزادکشمیرکے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ نصیر احمد خان نے آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی کے تمام حلقوں کے نمائندوں /ممبران اسمبلی سے ترقیاتی سکیموں کی تجاویز آئندہ ماہ جولائی کے پہلے ہفتے میں طلب کرتے ہوئے ان کی تجاویز کم سے کم وقت میں تیز ی سے موثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں اور تمام ترقیاتی اہداف بروقت حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیربشمول محکمہ لوکل گورنمنٹ تمام ترقیاتی محکموں کی ترقیاتی سکیموں کے مطلوبہ تمام ترقیاتی اہداف بروقت حاصل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے اور لوکل گورنمنٹ کے محکمہ کی تمام سکیموں کے رواں مالی سال کے تمام اہداف بھی بروقت حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران انہوںنے محکمہ کے سیکرٹری کو بھی ہدایت کی کہ وہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت سالانہ 3کروڑ روپے کی لاگت سے آزادکشمیربھر میں نصب کیے جانے والے فلٹر پلانٹس کے بارے میں عوامی شکایات کے الزالے کیلئے ان پلانٹس کی ورکنگ کی جائزہ رپورٹ کیلئے انکواری کمیٹی قائم کرکے اسکی رپورٹ مرتب کرواکر پیش کی جائے ۔

انہوںنے اس موقع پر سیکرٹری اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ سے ملاقاتوں کے دوران ان کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ لوکل گورنمنٹ کے فیلڈ سٹاف کو محترک کریں اور موقع پر جا کر ترقیاتی سکیموں کی پراگرس کا جائزہ لیں اور جو سکیمں قابل عمل یا مکمل نہ ہوں ان کی تکمیل کیلئے منتخب نمائندوں اور عوامی ضرویات کو پیش نظر رکھ کر تجاویز پر عمل درآمد کے اقدامات کیے جائیں ،دریں اثناء یہاں ان کے آفس میں کابینہ کے ممبران چوہدری محمد سعید ،محترمہ نورین عارف کے علاوہ سیکرٹریز منصورقادر ڈار ،ادریس عباسی،چوہدری بشارت سیکرٹری اسمبلی ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل مظفرآباد ،ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے علاوہ مسلم لیگی خواتین کے ایک وفد اور ذرائع ابلاغ ،وکلاء اور دوسرے لوگوں کی بڑی تعداد نے اس سے الگ الگ ملاقاتیں کرکے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :