کوئٹہ،عوامی مسائل کے حل ،ملک کے اسلامی تشخص اور نفاذ اسلام کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہیگی،مولانا عبدالحق ہاشمی
صاف شفاف منصفانہ الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے عوام ووٹ کی طاقت سے صالح افراد کا انتخاب کریں، ار بار منتخب ہونے والوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے خود وسائل سے مالامال ہوئے عوام ہر الیکشن میں مختلف خوشنمانعروں سے دھوکہ دینے والوں کو الیکشن میں مستردکردیں، صوبائی امیر جماعت اسلامی
اتوار 24 جون 2018 23:50
(جاری ہے)
کرپشن کے خاتمے تک ملک ترقی اور عوام خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہو سکتے ۔ کرپشن نے پورے ملک کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے ملک میں میرٹ نہ ہونے کے چکا ہے ۔
بلوچستان کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے جماعت اسلامی نے صوبہ بھر میں مختلف مقامات پر خدمت کے جذبے سے سرشار نیک صالح پڑھے لکھے افراد کو ٹکٹ دیے ہیں انشاء اللہ کامیابی کے بعد یہ امیدوار خدمت ودیانت کے نئے ریکارڈ قائم کرکے عوام کے دیرینہ مسائل حل اورجماعت اسلامی کے نام کو مزید روشن کریںگے۔کرپشن کے خاتمے اور ظلم کے نظام کی تبدیلی کیلئے آئندہ انتخابات میں دینی قوتیں اپنے ووٹرز کو متحد کریں اور عوام میں متحدہ مجلس عمل کے منشور کی آگاہی کیلئے زیادہ سے زیادہ انتخابی اور رابطہ مہم کو تیز سے تیز تر کرتے ہوئے کارنز میٹنگز ، گلی ،محلے اور علاقوں کی سطح پر انتخابی ریلیاں اور جلسے جلسوں کا انعقاد کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام کو آئندہ انتخابات میں ملک و قوم کی بقاء ، استحکام ، اسلامی اور خوشحال پاکستان کیلئے دیانتدار قیادت کاساتھ دینا ہو گاتاکہ ستر سال سے خاندانی ، موروثی سیاست اور ملکی قانون کا استحصال کرنے والو ں سے چٹکارا مل سکے اورایک اسلامی و فلاحی ریاست کا قائم ممکن ہونے کیساتھ عوام کے دیرینہ سلگتے مسائل حل ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نادیداہ قوتیں اور سیکولر طبقہ ملک میں سلامی نظام اور اخلاقی اقتدار کو تباہ کرنے پر تلا ہو ا ہے۔ ایم ایم اے میں موجود تمام دینی جماعتیں مل کر سیکولر اور لبرل ازم کا پرچار کرنے والوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی اور ان کے مزموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.