شہری ٹی ایم اے حویلیاں کے سٹاف کے ساتھ تعاون جاری رکھیں، ٹی ایم او

پیر 25 جون 2018 13:01

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) شہری ٹی ایم اے حویلیاں کے سٹاف کے ساتھ تعاون جاری رکھیں، عوام کے تعاون سے ہی شہر صاف اور ترقی کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ٹی ایم او حویلیاں سمیع الله خان نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا عنقریب حویلیاں شہر کے سینیٹری سٹاف کیلئے مشینری لا رہے ہیں جو اگلے تین ماہ میں حویلیاں ٹی ایم اے کو مل جائے گی جس سے صفائی کا نظام مزید بہتر ہو جائے گا۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ تجاوزات رضا کارانہ طور پر ہٹا کر اچھا شہری ہونے کا ثبوت فراہم کریں جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا، ٹی ایم اے حویلیاں ہر وقت عوامی مفادات کے کاموں کو کرنے کی کوشش کرتی ہے۔