مون سون سسٹم 11 دن کی تاخیر سے بھارت کے شمالی حصوں میں پہنچ گیا

پیر 25 جون 2018 13:08

مون سون سسٹم 11 دن کی تاخیر سے بھارت کے شمالی حصوں میں پہنچ گیا
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) مون سون سسٹم گیارہ دن کی تاخیر سے بھارت کے شمالی حصوں میں پہنچ گیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سسٹم کے تحت بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور دیگر شمالی علاقوں میں 29 جون تا یکم جولائی کے درمیان بارشیں شروع ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں پری مون سون بارشیں (آج) منگل یا (کل) بدھ کو شروع ہوسکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاستوں مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور گجرات میں مون سون بارشیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ان ریاستوں میں مون سون سے قبل بھی غیر معمولی بارشوں اور طوفان بادوباراں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ مون سون کے بھارت کے شمالی علاقوں تک پہنچنے میں تاخیر کا باعث بحر ہند میں موجود غیر موافق حالات تھے تاہم اس تاخیر کی وجہ سے بھارت کے شمالی علاقوں میں مون سون کی بارشوں میں گیارہ فیصد کمی کا امکان ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک مون سون کے دوران بھارت میں مجموعی طور پر معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے تاہم بحر ہند میں اگست کے دوران النینو صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں ستمبرمیں بارشیں کم ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :