مظفرآباد ،ْ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کا اجلاس 30جون 2018کو راولپنڈی کلب میں ہوگا

پیر 25 جون 2018 16:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کا اجلاس 30جون 2018کو راولپنڈی کلب میں ہوگا۔ آزاد کشمیر کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم سی یو جے کے اہم ترین اجلاس میں تمام اضلاع کے صدر ، مجلس عاملہ کے ممبران اور سینئر ترین صحافی شریک ہونگے ۔

(جاری ہے)

مرکزی صدر سی یوجے ، ظفیر بابا ، اور سیکرٹری جنرل ملک عبدالحکیم کشمیری نے کہا کہ انتہائی اہم نوعیت کے اجلاس میں مجلس عاملہ کے عہدیداروں اور صدور کی شرکت ضروری ہے ۔ اجلاس میں صحافیوں کو درپیش چیلنجز ، صحافتی کالونیوں اور پریس کلب ہا کی عمارتوں کے علاوہ صحافیوں اور ان کے خاندان کیلئے صحت اور تعلیم کی سہولتوں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :