Live Updates

ٹوپی،اچیلئی گدون کے ناظم فقیر سرور سابق کونسلر ملک غلام سرور پورے گاؤں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل

جولائی کو عوام کارکردگی کی بنیاد پر این 18اور پی کی43میں شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائے گی،حاجی محمد شیراز کا شمولیتی جلسے سے خطاب

پیر 25 جون 2018 22:16

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) اچیلئی گدون کے ناظم فقیر سرور سابق کونسلر ملک غلام سرور پورے گاؤں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے اس سلسلے میں ایک بڑا شمولیتی جلسہ منعقد ہوا جس سے پاکستان مسلم لیگ پی کی43کے امیدوار حاجی شیراز خان اور این اے 18امیدوار حاجی سجاد خان نے خطاب کیا جس میںاچیلئی گدون کے ناظم فقیر سرور سابق کونسلر ملک غلام سرور پورے گاؤںاور ساتھیوں اور رفقاء سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا پاکستان مسلم لیگ ضلع صوابی کے صدر و سابق ایم پی اے و امیدوار پی کے 43حاجی محمد شیراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ25جولائی کو عوام کارکردگی کی بنیاد پر این 18اور پی کی43میں شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائے گی ہم نے عوام اور حلقہ کی صدق دل سے خدمت کی ہے 25جولائی کو عوام خدمت کرنے والوں کیلئے یوم جزاء اور عوام کیساتھ دھوکہ رکھنے والوں کیلئے یوم حساب ثابت کریں گے حلقہ نیابت میں بجلی گیس،سڑکوں اور صاف پانی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے بعد مکینوں کو پہلی مرتبہ معلوم ہوا کہ گدون میں بھی مخلص قیادت گدون کو ترقی دلا سکتے ہیں جھوٹ منافقت کی سیاست سے نفرت کرتا ہوں سابقہ سپیکر اسد قیصر نے ایک ساز ش کے تخت حلقہ پی کی43کے عوام کیساتھ زاتی دشمنی اور عداوت کی بنیاد پر ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکائے تربیلہ ڈیم رائیلٹی کے 92کروڑ روپے کی بندش سے گدون اور اتمان کی ترقی کو روکنے کی مزموم کوشش کی اسی طرح تعلیم صحت گیس کی مد میں رکاوٹیں کھڑی کئے اس موقع پر امیدوار این ای18کے امیدوار حاجی سجاد نے کہا کہ عوام اب مزید تبدیلی کے دھوکہ میں نہیں آئیں گے پاور میں ہونے کے باوجود سپیکر نے ضلع صوابی کو پسماندہ رکھا امیر مقام نے ضلع صوابی کو پاسپورٹ، نادرا دفاتر، سوئی گیس کیلئے بھاری فنڈز اور فل فلیج دفتر، فیڈرز اور گریڈ سٹیشنز کی تعمیر ممکن بنائی سپیکر صوابی کیلئے کوئی بڑا میگا پراجیکٹ نہیں لائے اور ہر طرف کرپشن کا بازار گرم کیا اداروں میں بے جا مداخلت سے تباہ کئے اب عوام کو دوبارہ جھانسے میں لانے کیلئے جھوٹ اور دروغ گوئی کا سہارا لے رہا ہے پاکستان مسلم نے ملک کو سی پی پیک موٹر وے امن اور دہشت گردی سے پاک کیا اب عوام کی طاقت سے دوبارہ مسلم لیگ کی حکومت تشکیل دے دنیا میں ایشیاء ٹائیگر بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ضلع صوابی کے صدر شیراز خان نے کہا کہ جو پارٹی اپنے ورکر کیساتھ انصاف نہ کرسکے اس سے ملک و قوم کی بھلائی کی کیونکر توقع کی جاسکتی ہے عمران خان کوٹے سکوں پر پر تبدیلی کا خواب دیکھ رہے ہیں ان ہوں نے کہا گدون کی سرزمین پر ٹیکنکل کا لج بنا مگر سابق سپیکر اسد قیصر نے 13افراد کو باہر بھرتی کرکے گدون کے حق پر ڈاکہ ڈالہ اتلہ ڈیم کا جعلی افتتاح کیا میرے منصوبوں میں روڑے اٹکائے لیکن گدون قوم کی خاطر میں نے سب کچھ برداشت کیا اسی طرح تربیلہ ڈیم کی رائیلٹی کی راہ میں رکاوٹ ڈالکر ضلع صوابی بلخصوص تحصٰیل ٹوپی کو 90کروڑ روپے فنڈز سے محروم کیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات