کوئٹہ، جمعیت علما اسلام(ف)کے مولوی علی محمدسمالانی کی سربراہی میں سمالانی برادری کے سینکڑوں افرادکا بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کااعلان

پیر 25 جون 2018 22:16

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) قلات کے علاقہ دشت گوران انجیرہ سے جمعیت علما اسلام(ف)سے مولوی علی محمدسمالانی کی سربراہی میں سمالانی برادری کے سینکڑوں افرادنے میرضیا اللہ لانگو کی موجودگی میں بی اے پی کے الیکشن آفس قلات میں انکی قیادت پراعتماد کرتے ہوئے علی حسن سمالانی،لعل بخش سمالانی،اسداللہ سمالانی،ثنا اللہ سمالانی،رسول بخش سمالانی،حضوربخش سمالانی، قادربخش سمالانی،سیف اللہ سمالانی،محمدایوب سمالانی، محمداشرف سمالانی،محمدعارف سمالانی،محمدانورسمالانی،علی بخش سمالانی،علی اکبرسمالانی،نورمحمدسمالانی منیراحمدسمالانی،محمدحسین سمالانی،مولابخش سمالانی، عطا اللہ سمالانی،عبیداللہ سمالانی، محمدوارث سمالانی، میرحسن سمالانی،عبدالمنان سمالانی،علی اصغرسمالانی، محمدہاشم سمالانی،محمدقاسم سمالانی،عبدالغفورسمالانی،محمدرمضان سمالانی، محمداسحاق سمالانی،جمیل احمدسمالانی،عبدالصمدسمالانی، جمعہ خان سمالانی، اللہ بخش سمالانی،غلام رسول سمالانی، پیربخش سمالانی،محمدیاسین سمالانی،عزیزالرحمان سمالانی، حبیب الرحمان سمالانی،عنایت اللہ سمالانی،قدرت اللہ سمالانی،عطا اللہ سمالانی،محمدظاہر سمالانی،عبدالواحدسمالانی،نبی بخش سمالانی،علی اکبرسمالانی،مجیب الرحمان سمالانی،محمدحنیف سمالانی، سراج احمدسمالانی،ریاض احمدسمالانی،محمدقاسم سمالانی،محمدحنیف سمالانی، صبغت اللہ سمالانی سمیت اپنے قبائل اوربرادری کے سینکڑوں افرادکے ہمراہ بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم کافی عرصوں سے جمیعت ف سے وابسطہ رہے ہیں مگرآج تک سوائے مایوسی کے ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوا۔اسلام کے نام پرووٹ لیکرہمیں بارباردھوکہ دیکرعلاقے کوپسماندہ رکھا گیامگراب عوام باشعورہے جنت وجہنم کے فیصلے جمیعت کے ہاتھ میں نہیں مگردھوکہ دیکرجمیعت کیلوگ اسلام اورقرآن کے نام پرووٹ لیکرعوام کے حقوق ہڑپ کرنے والے اپنی آخرت کی سوچیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پی بی 37 سیامیدوارمیر ضیا لانگواور این اے 267سے امیدوارسردارنوراحمدبنگلزئی کوکامیابی کیلئے بھرپورکردارادا کرینگے۔اس موقع پربلوچستان عوامی پارٹی کیپی بی 37قلات خالق آبادمنگچرسے نامزدامیدوارمیرضیا اللہ لانگونے جمیعت علما اسلام ف سے مستعفی ہونیوالوں کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کوعبادت سمجھ کرکررہے ہیں اورجوبھی عوام کیساتھ وعدے کئے انہیں پوراکرنے کی بھرپورکوشش کرینگے انشا اللہ بی اے پی عوام کومایوس نہیں کریگی۔