تاجر معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے قربانی دینے والے باسیوں کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ‘ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر نے کیلئے حکومتی سطح پر اقدمات اٹھانے کی ضرورت ہے

مرکزی انجمن تاجراں کے صدر سہیل شجاع مجاہد کا بیان

منگل 26 جون 2018 16:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) تاجر معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے قربانی دینے والے باسیوں کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر نے کیلئے حکومتی سطح پر اقدمات اٹھانے کی ضرورت ہے تارکین وطن نے ملکی تر قی اور خوشحالی کیلئے بے پناہ کردارادا کیا ریاست جموں وکشمیر اللہ نے بے شمار نعمتوں سے نوازہ ہے ریاست جموں وکشمیر کی بہتری کیلئے ٹورزم کی بہتری کیلئے اقدمات اٹھائے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجراں کے صدر سہیل شجاع مجاہد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تاجر وں کے انتخابات میں پتہ چل جائے گا کون کتنا پانی میں ہے میرپور شہر کو کھاڑا بنانے والوں نے اپنے مفاد کو ترجیع دی اور تاجروں کو تقسیم کیا تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کو عملی اقدمات اٹھانا ہو ں گے سہیل شجاع مجاہد نے کہا کہ تاجروں نے آزاد کشمیر کی تعمیرو ترقی کیلئے ٹیکس کی مد میں جوکردارادا کیا سب کے سامنے ہے انتخابات کا انعقاد ہر حا ل میں ہوں انتخابات سے راہ فرار کر نے والے تاجروں کے خیر خواہ نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :