صدر ایکٹا سردار فاروق کو فوری گریڈ 22میں ترقی یاب کیا جائے،طلبہ کا مطالبہ

منگل 26 جون 2018 16:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) صدر ایکٹا سردار فاروق کو فوری گریڈ 22میں ترقی یاب کیا جائے ،آزادکشمیر کے کالج پروفیسرز کیلئے ا ن کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو طلبہ سڑکوں پر نکلیں گے،موصوف نے سیکرٹری تعلیم کی کاسہ لیسی کر کے اپنی حیثیت کو منوا لیا ہے ،آزادکشمیر کی عدلیہ سمیت معاشرے کا با شعور طبقہ قومی زبان پر فخر کرتا ہے لیکن معماران قوم کس ذہنیت کے مالک ہیں افسوس کا مقام ہے ،دنیا میںمقابلے کے لیے ایک نہیں بلکہ متعدد زبانوں پر عبور ہونا چاہیے لیکن اپنی زبان پر دوسروں کو ترجیح دینے والا کبھی محبت وطن نہیں ہو سکتا ،ان خیالات کا اظہار تحریک نفاذ اردو آزادکشمیر کے راہنمائوں مرزا رضوان بیگ ،طلعت جبین ،افضال عالم، فرحین شہزاد عباسی ،ماریہ گیلانی ،راجا قاسم ضمیر ،شعیب لون ،طیبہ نور ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ،انھوں نے کہا کہ صدر ایکٹا سردار فاروق نے اپنے پرموشن کیلئے کاسہ لیسی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں ،ایکٹا اگر سربراہ محکمہ کی اتنی ہی خیر خواہ ہے تو اس وقت ا ن کی غیرت کہاں گئی تھی جب شاہد محی الدین کو گرفتار کیا گیا تھا ،ان نے کہا کہ شرپسند عناصر طلبہ نہیں بلکہ قوم کے وہ نام نہاد معمار ہیں جو قوم کو زبان ،علاقوں ،برادریوں کے نام پر تقسیم کر رہے ہیں ،ہم تو قوم کو جوڑنے کی بات کرتے ہیں ،محض اپنی نوکریاں پکی کرنے کیلئے تاریخ کو مسخ نہ کیا جائے، راہنمائوں نے مزید کہا کہ پست ذہنیت کے نام نہاد قائدین خود کو لگام دیں ورنہ گلی محلوں میں محاسبہ کریں گے،مقام افسوس ہے کہ ایک نام نہاد استاد کی جانب سے قومی زبان کی بجائے اپنی پدری زبان پر فخر کیا جا رہا ہے،طلبہ ہی ملک کے محافظ ہیں لہٰذا وہ تاریخ کو درست کر لیں۔

متعلقہ عنوان :