پی ایس پی نے قومی اسمبلی کی 60 نشستوں پرٹکٹ جاری کردیے

منگل 26 جون 2018 18:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاک سرزمین پارٹی نے ملک بھرسے قومی اسمبلی کی 60 سے زائد نشستوں پرٹکٹ جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نے سندھ سے قومی اسمبلی کی 40 نشستوں پرٹکٹ جاری کیے ہیں جبکہ کراچی سے سندھ اسمبلی کی 90 سے زائدنشستوں پرٹکٹ جاری کیے۔ترجمان پی ایس پی کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کی 130 سے زائد نشستوں پر ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔پی ایس پی نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی 10، بلوچستان سی10، خیبر پختونخوا سے 8 نشستوں پر ٹکٹ جاری کئے ہیں۔