پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی میں میاں نواز شریف اور ن لیگ کاتاریخی کردار ہے ، چوہدری برجیس طاہر

مسلم لیگ ن آنے والے انتخابات میں 25جولائی2018ء کواپنے ماضی کے ریکارڈترقیاتی منصوبوں سے بھرپورکامیابیاں حاصل کرے گی، مخالفین کے پاس ایساکوئی منشورنہیں جس پر ملک وقوم کواپنی طرف راغب کرسکے،مسلم لیگی امیدوار کا انتخابی مہم سے خطاب

منگل 26 جون 2018 20:46

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) سابق وفاقی وزیرامور کشمیر و حلقہ این اے 117سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست شریف خاندان اور ن لیگ کے بغیرکاغذی پھول کی مانندہے پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی میں میاں نواز شریف اور ن لیگ کاتاریخی کردار ہے جسے کسی طرح جھٹلایا اور فراموش نہیں کیاجاسکتااور روزروشن کی طرح حقیقت ہے کہ مسلم لیگ ن آنے والے انتخابات میں 25جولائی2018ء کواپنے ماضی کے ریکارڈترقیاتی منصوبوں سے بھرپورکامیابیاں حاصل کرے گی۔

مخالفین کے پاس ایساکوئی منشورنہیں جس پر ملک وقوم کواپنی طرف راغب کرسکے،انہوں نے کہاہمیں اپنے قائدین میاں نواز شریف اور شہباز شریف پر فخرہے وقت اور حالات نے ثابت کیاہے کہ شریف خاندان اور مسلم ن لیگ سے زیادہ کوئی اورسیاسی جماعت نہیں ہے ان شاء اللہ آنے والے انتخابات میں کامیابیوں کے بعد ماضی کی طرح ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے عوامی مفادات کی حامل پالیسیوں کوسامنے لایاجائے گاانہوں نے کہاہے کہ اب عوام اس قدر بیدارہوچکے ہیں کہ کھرے کھوٹے کی پہچان کرنے میںذرابھر پریشانی محسوس نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

میرا ماضی اورحال آپ کے سامنے ہے ماضی میں بھی آپ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی اورنہ مستقبل میں پہنچاؤں گا۔لوٹا کرسی کی سیاست پر چلنے والوں کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں ہوتا تین دھائیوں سے اپنے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ وفاداری نبھاتے ہوئے آپکی خدمت میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔اقوام متحدہ کا اجلاس ہویاگلگت بلتستان کی گورنر وزارت امور کشمیرکاپلیٹ فارم ہوکسی بھی وقت آپکو اپنے دل سے دورنہیں کیا،آج تک سیاست کو عبادت سمجھاہے اورکرتارہوں گااس موقع پرPP131کے ن کے امیدوار میاں اعجازحسین بھٹی نے کہاکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج بھی میاں نوز شریف اورشہباز شریف ملک بھرکے کروڑوں عوام کے دل پہ حکمرانی کرتے ہیں خداکے فضل سے میاں نوازشریف کو چوتھی باروزیر اعظم پاکستان بنایا جائے گا