( ن) لیگ وفاق اور پنجاب میں دوبارہ حکومت بنائے گی، بیگم خالدہ منصور

منگل 26 جون 2018 22:46

فیصل آباد۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) خواتین ونگ سابق ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہے کہ( ن) لیگ وفاق اور پنجاب میں دوبارہ حکومت بنائے گی ،عام انتخابات میں ن لیگ کے مینڈیٹ کی تجدید کی روشنی میں پاکستان میں معاشی استحکام آئیگا ،فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پورے پاکستان سے (ن) لیگ کلین سویپ کریگی ،فیصل آباد شہر نواز شریف کے دیوانوں کا شہر اور مسلم لیگ (ن)کا گڑھ ہے‘ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے محمدنوازشریف اور محمدشہبازشریف کے وژن پرعمل پیراہونے کی ضرورت ہے،انہوںنے کہا کہ نوازشریف پاکستان کی بقاء اور استحکام کی ضمانت ہیں ملک کوباعزت ایٹمی قوت بنانے ملک کی تقدیربدلنے کیلئے سی پیک اوراقتصادی شاہراہ کاتحفہ دینے موٹروے جیساعالمی پراجیکٹ بنانا ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ کرکے اسے امن کاگہوارہ بنانااورملک کولوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے نکال کرروشنی کی طرف رواں دواں کرنامیاں محمد نواز شریف اورمسلم لیگ حکومت ہی کے کارنامے ہیں،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے ترقی اور فلاحی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا‘ پاکستان میں کسی پارٹی نے پہلے اتنے کام نہیں کئے۔