ن لیگ کے امیدوار راجہ قمرالاسلام وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگئے

راجہ قمرالاسلام کی وجہ سے شہبازشریف کی گرفتاری بھی متوقع ہے،معروف صحافی صابر شاکر کا دعوی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 27 جون 2018 11:37

ن لیگ کے امیدوار راجہ قمرالاسلام وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 27 جون 2018ء) :سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مدمقابل ن لیگ کے امیدوار  راجہ قمرالاسلام وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگئےہیں۔ راجہ قمرالاسلام کی وجہ سے شہبازشریف کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ صاف پانی کرپشن کیس میں ن لیگی رہنما انجینیرقمرالاسلام کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔جب کہ  انجینیرقمرالاسلام نے کئی چیزیں بھی تسلیم کر لی ہیں۔جس کے بعد انجینیرقمرالاسلام سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔کیونکہ راجہ قمر الاسلام نے کئی معاملات میں شہباز شریف کےکردار سے متعلق بھی بتایا ہے۔اور اس کے بعد ہی نیب نے شہباز شریف کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

صابر شاکر کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ آئیدہ دو ہفتوں میں کچھ بڑی گرفتاریاں ہوں گی۔جب کہ 56 کمپنیو ں کے اسکینڈل میں شہباز شریف،فواد حسن فواد اور حمزہ شہباز کی گرفتاری متوقع ہے۔یاد رہے کہ صاف پانی کرپشن کیس میں ن لیگ کے رہنما اور چوہدری نثار کے مد مقابل الیکشن لڑنے والے ن لیگی امیدوارراجہ قمر الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔قمرالاسلام کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔

قمرالاسلام پر ایک ارب رروپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے۔ تاہم اس پر نہ صرف مسلم لیگ ن بلکہ چوہدری نثار کا بھی شدید ردعمل سامنے آیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ قمرالاسلام کی گرفتاری انتہائی افسوس ناک ہے۔قمرالاسلام کی گرفتاری کا سن کربہت دکھ ہوا ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق چوہدری نثار نے اپنے مخالف ن لیگی امیدوار راجہ قمرالاسلام کی گرفتاری کو قابل مذمت قرار دے دیا۔سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ ایسے اقدام سے الیکشن متنازع ہو سکتا ہے،نیب کا ایک امیدوارکو گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔