کراچی،سندھ میں امیر امیدواروں کی شاہانہ انتخابی مہم زور و شور سے جاری

شرجیل میمن کی انتخابی مہم کے لئے لاکھوں روپے کی لگڑری گاڑیاں تیار

بدھ 27 جون 2018 23:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) سندھ میں امیر امیدواروں کی شاہانہ انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ، شرجیل میمن کی انتخابی مہم کے لئے لاکھوں روپے کی لگڑری گاڑیاں تیارکر لی گئیں۔گاڑیاں کرایہ پر ایک ماہ کے لے حاصل کی گئی ہیں۔سندھ میں امیدواروں نے ووٹرز کو متاثر کرنے کے لئے تجوریوں کے منہ کھول دئیے ، کرپشن کیس میں گرفتار شرجیل میمن نے انتخابی مہم کیلئے لاکھوں روپے لگژری گاڑیاں تیار کر لیں۔

(جاری ہے)

گاڑیوں پر لگے پوسٹرز میں شرجیل میمن کو ووٹ دینے کی اپیل پر مبنی تصاویر آویزاں ہیں۔شرجیل میمن کی انتخابی مہم کے لئے 10 سے زائد گاڑیوں کا قافلہ تیار کیا گیا۔تمام گاڑیوں کو ایک ہی جیسے رنگ میں رنگا ہے ، شرجیل میمن سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 93 سے امیدوار ہیں۔شرجیل میمن پانچ ارب 76کروڑ روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار ہیں۔سندھ میں الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزیاں جاری،امیر امیدواروں کی شاہانہ الیکشن مہم جاری،لیڈر جیل میں کارکن الیکشن مہم چلانے لگے،شرجیل میمن کی الیکشن مہم کے لیے گاڑیوں کاخصوصی قافلہ تیارکروایا گیا۔#