Live Updates

شہبازشریف کی جانب سے کراچی کو کرانچی کہنے کے بیان پر معذرت کرتی ہوں‘ عظمی بخاری

ْ جو لو گ ماں کی بیماری پرسیاست کرتے ہیں ان پر لعنت ، جس شخص کی اپنی ماں کینسر کی بیماری سے فوت ہوئی اور اب وہ اس کے نام پر شوکت خانم بنا کر کھا رہا ہے ، اس کی جانب سے کلثوم نواز کی بیماری پر سیاست کی جارہی ہے ‘گفتگو

بدھ 27 جون 2018 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی جانب سے کراچی کو کرانچی کہنے کے بیان پر معذرت کرتی ہوں جو لو گ ماں کی بیماری پرسیاست کرتے ہیں ان پر لعنت ہو۔نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو میں عظمی بخاری نے کہا کہ شہبازشریف کی جانب سے کراچی کو کرانچی کہنے پر میں معذرت کرتی ہوں لیکن جو لوگ ماں کی بیماریوں پر سیاست کرتے ہیں ان پر لعنت ہو ۔

انہوں نے کہا جس شخص کی اپنی ماں کینسر کی بیماری سے فوت ہوئی اور اب وہ اس کے نام پر شوکت خانم بنا کر کھا رہا ہے ، اس کی جانب سے کلثوم نواز کی بیماری پر سیاست کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی سے پوچھتی ہوں کہ اب تک بے نظیر بھٹو کی پورسٹ مارٹم رپورٹ کیوں نہیں آئی انہوں نے کہا کہ ہم ماں پر سیاست نہیں کرتے، ہمارے پاس اور بھی بہت کچھ ہے سیاست کرنے کیلئے ، ہم نے یہ نہیں کہا کہ ہم الیکشن نہیں جیت سکتے اور اس لئے الیکٹیبلز کو لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی سیاست شوکت خام کے گرد گھومتی ہے ۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ میرے خاندان کے لوگوں نے کوڑے کھائے تھے اور میں جیلوں میں گئی کسی نے میرے اوپر احسان نہیں کیا بلکہ مجھے پے بیک کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو رشتوں کا احترام بھی نہیں ہے اور ان کی ایسی ایسی سٹوریاں ہیں کہ میں ایک خاتون ہوتے ہوئے اس پر کچھ نہیں کہہ سکتی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات