Live Updates

شاہد خاقان عباسی آبائی سیٹ سے تا حیات نا اہل

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جگہ اب ان کی اہلیہ ثمینہ خاقان عباسی الیکشن لڑیں گی، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 28 جون 2018 12:31

شاہد خاقان عباسی آبائی سیٹ سے تا حیات نا اہل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آبائی سیٹ این اے 57 سے تا حیات نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔این اے 57 میں پیپلز پارٹی کا امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری ہو گیا ہے۔شوہر کے نا ہل ہونے پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی اہلیہ ثمینہ خاقان عباسی مسلم لیگ ن کی امیدوار ہوں گی ۔

ثمینہ خاقان عباسی ان کی کورنگ امیدوار ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کسی بھی صورت میں اپنا آبائی حلقہ کسی اور کو دینے کے لئے تیار نہیں ۔یاد رہے اپیلٹ ٹربیونل نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو تا حیات نا ال قرار دے دیا تھا۔الیکشن ٹربیونل میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک شہری نے درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ٹمپرنگ کی ہے الیکشن کمیشن نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیا اور فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو ایف ای57 کے لئے نا اہل قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورانہیں اترتے۔فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، وہ 62 ون ایف کے تناظرمیں اہل نہیں ہیں۔

تا ہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ہائی کورٹ اگر لوئر کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتی ہے تو پھر ان کی بیگم ثمینہ خاقان عباسی انتخابات میں حصہ لیں گی۔ ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتے تھے لیکن ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے سامنے انہوں نے اپنا سر تسلیم خم کر دیاتھا ۔ اشاہد خاقان عباسی کو خوف لاحق تھا کہ وہ اسلام آباد سے عمران خان کے مقابلے میں اپنی نشست کھو سکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات