مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں ن ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا ، شوپیاں حملے میں دو بھارتی فوجی زخمی

جمعہ 29 جون 2018 15:40

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میںایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع کے علاقے ٹنگہ کچہامہ میں ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

(جاری ہے)

ادھر ضلع شوپیاں کے علاقے اہگام میں بھارتی فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں پر حملے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ایس ایس پی شوپیاں نے دعویٰ کیا ہے کہ عسکریت پسندوںنے گشت پر مامور بھارتی فوجی اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کرنے کے بعد فائرنگ کی ،جس سے دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔حملے کے فوراًبعد بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔