کراچی ،ْ رکشہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث خاتون جاں بحق، شوہر اور بیٹی زخمی

جمعہ 29 جون 2018 16:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) ناظم آباد نمبر دو میں رکشہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث ٹریفک حادثے سے خاتون جاں بحق،شوہر اور بیٹی زخمی، رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر دو میں انڈرپاس سے گذرنے والی فیملی حادثے کا شکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

اہلخانہ اور عینی شاہدین کے مطابق فیملی موٹرسائیکل پر اپنے گھر کی طرف جارہی تھی کہ رکشہ ڈرائیور رانگ سائیڈ سے آنے والے رکشے نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں خاتون زمین پر گر گئی، پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے خاتون کو کچل دیا، جہاں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ شوہر اور بیٹی قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جنہیں طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ فریدہ کے نام سے ہوئی جبکہ واقعے کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔