پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لیے تمام مذہبی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی ضرورت ہے ‘سب سے پہلے پاکستان ہمیں اپنا ملک اپنی جان سے بھی زیادہ پیارا ہے

جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 29 جون 2018 16:42

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لیے تمام مذہبی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی ضرورت ہے ۔سب سے پہلے پاکستان ہمیں اپنا ملک اپنی جان سے بھی زیادہ پیارا ہے ۔ ہم پاک فوج کے جوانوں کو ان کی بہادری اور شجاعت پر سلام پیش کرتے ہیں تمام شہداء ہمارے ہیرو ہیں جن کی لازوال قربانیوں سے ہمارے ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی نماز کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا دشمن قوتیں ہمارے ملک کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں پوری پاکستانی قوم سمیت کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرئینگے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا ولی اللہ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی ہم برائیوں اور پریشانیوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

حضر ت قبلہ پیرسائیں محمدرکن الدین ؒ سے لاکھوں لوگوں نے ان کی زندگی میں روحانی فیض حاصل کیا۔ اولیاء اللہ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیںوہ اللہ کے درویش تھے سازی زندگی زہدوتقوی میں بسر کی آزادکشمیر اور پاکستان بھر میں دینی مدارس اور مساجد قائم کر کے دین کی حقیقی معنوں میں خدمت کی جو رہتی دنیا تک یا درکھی جائے گی۔