نادرا نے 8 لاکھ 79ہزار غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو رجسٹرڈ کرلیا

رجسٹریشن کاعمل 7ماہ جاری رہنے کے بعداختتام پذیر ہو گیا ہے،چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی مدت آج ختم ہو گی ، مزید توسیع کا فیصلہ نگران وفاقی کابینہ کرے گی ، سیفران

جمعہ 29 جون 2018 18:00

نادرا نے 8 لاکھ 79ہزار غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو رجسٹرڈ کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) نادرا نے 8 لاکھ 79ہزار غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو رجسٹرڈ کیا ہے ، رجسٹریشن کاعمل 7ماہ جاری رہنے کے بعداختتام پذیر ہو گیا ،رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی مدت آج ختم ہو گی ، مزید توسیع کا فیصلہ نگران وفاقی کابینہ کرے گی۔ چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین کے حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں قیام پذیر غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن نادرا کے تعاون سے مکمل کر لی ہے۔

رجسٹریشن کے عمل میں پاکستان میں افغانستان کے سفارتخانے کے حکام نے بھی حصہ لیا۔ اگست 2017 میں نادرا نے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جس کے تحت 8لاکھ 79ہزار غیر رجسڑڈ افغان مہاجرین کو رجسٹرڈ کیاگیا۔ رجسٹریشن کے لئے نادرا نے ملک بھر میں 22 مراکز قائم کئے تھے جس میں افغان سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے جو اپنے مہاجرین کو شناخت کرکے رجسٹر کرواتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سی سی آر حکام کے مطابق نادرا نے 8 لاکھ 79 افغان مہاجرین کو مہاجرین کارڈ جاری کئے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل رواں سال فروری میں مکمل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں قیام پذیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی مدت آج 30(جون کو اختتام پذیر ہو گی ، قیام کی مدت میں مزید توسیع کا فیصلہ نگران وفاقی کابینہ کرے گی۔اس سے قبل کی حکومت نے ملک بھر میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی توسیع 6، 6 ماہ کے لئے کرتی تھی۔

دسمبر 2017 میں سابق وفاقی کابینہ نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں 30جون 2018 تک آخری توسیع کی تھی جو آج ہفتہ کو ختم ہو جائے گی۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق وزارت نے افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی سمری بھیجی جارہی ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ نگران وفاقی حکومت کرے گی۔۔

متعلقہ عنوان :