گزشتہ 35 سال سے اورنگی ٹائون کے رہائشی اذیت میں مبتلا ہیں،نادر خان

جمعہ 29 جون 2018 19:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اور اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی ایس 117 نادر خان نے کہا ہے کہ گزشتہ 35 سال سے اورنگی ٹائون کے رہائشی اذیت میں مبتلا ہیں۔ پانی، بجلی اور صحت کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد حلقے کے عوام کی خدمت ہے۔ ملی مسلم لیگ کے ساتھ مل کر اورنگی ٹائون کے بنیادی مسائل حل کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے پی ایس 117 اورنگی ٹائون میں ووٹرز سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نامزد امیدوار نادر خان نے کہا کہ اورنگی ٹائون کے مکینوں کو پانی، بجلی اور صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ ہمارا نصب العین اس حلقے کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ہے۔ ملی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے اورنگی ٹائون کے مسائل کو خدمت انسانیت کی بنیاد پر حل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :