پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںتین روزہ تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا،100انڈیکس86.95پوائنٹس کی کمی

جمعہ 29 جون 2018 19:08

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںتین روزہ تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا،100انڈیکس86.95پوائنٹس ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںتین روزہ تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیااور کاروباری ہفتے کے آخری روزاتار چڑھاؤ کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس86.95پوائنٹس کی کمی سے 41910.90پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔لیکن سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی برقرار رہنے کے باعث170 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ اس کے مقابلے میں160 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ہوئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں29ارب84کروڑ 47لاکھ روپے سے زائد کااضافہ ہوا اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں بھی جمعرات کے مقابلے میں62لاکھ65ہزار شیئرززائد رہیں ۔

گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور منگل کو شروع ہونے والی تیزی کا رجحان مسلسل چوتھے روز جمعہ کو بھی ابتدائی اوقات میں برقرار رہا اور سرمایہ کاروں نے منافع بخش کمپنیوں کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے حصص خریداری کی جس کے نتیجے میں ایس 100انڈیکس کا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر42ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگیا اور انڈیکس42081پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے تحت حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے زیر اثر تیزی محدود ہوگئی اور42ہزار کی نفسیاتی حد پھر گر گئی اور مندی کے اثرات بڑھنے سے انڈیکس 41750پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اور مزکورہ نچلی سطح سے انڈیکس اوپر آگیا لیکن اتار چڑھاؤ جاری رہنے کے بعد مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس86.95پوائنٹس کی کمی سے 41910.90پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس100.93پوائنٹس کی کمی سے 20568.57پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس 402.32پوائنٹس کی کمی سے 71060.34پوائنٹس کی سطح پر آگیا البتہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس میں103.11پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور30479.80پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر341کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 170کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 160کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 11میں استحکام رہا اس لحاظ سے بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں29ارب84کروڑ 47لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت86کھرب 35ارب 20کروڑ3لاکھ روپے سے بڑھ کر 86کھرب65ارب4کروڑ50لاکھ روپے ہوگئی۔

دوسری جانب حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں 16کروڑ60لاکھ83ہزار شیئرز کا کاوربار ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں جمعرات کو کو15کروڑ98لاکھ 17ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا تھا اس لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں جمعرات کے مقابلے میں بہتر رہی۔قیمتوںمیں اتار چڑھائو کے لحاظ سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت93.53روپے اضافے سی3149روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت77.40روپے اضافے سی2230روپے ہوگئی۔

نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ہوئی جو151روپے کی کمی سی7650روپے اور بہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت 42.49روپے کمی سے 807.49روپے ہوگئی۔گزشتہ روزکے الیکٹرک کی کاروباری سرگرمیاں1کروڑ20لاکھ78ہزار شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیںجب کہ سلک بینک،پاک انٹر بلک، ،پاک الیکٹران ، بینک آف پنجاب ،صدیق سنز ،فوجی سیمنٹ،،ٹی آر جی پاک، جے ایس بینک اور ورلڈٖکال ٹیلی کام کے حصص کی سرگرمیاں بھی نمایاں رہیں۔