این 124 میں حمزہ شہباز یا تحریک انصاف کے نعمان قیصر،پلڑا کس بھاری رہے گا

این اے 124 کو دھڑے بازی کا شدید نقصان ہوگا،انتظامیہ کی تبدیلی بھی مسلم لیگ ن کے خلاف جائے گی جس کا فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا،سینئیر صحافی کا تجزیہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 29 جون 2018 19:50

این 124 میں حمزہ شہباز یا تحریک انصاف کے نعمان قیصر،پلڑا کس بھاری رہے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25 جون 2018ء) :این 124 میں حمزہ شہباز یا تحریک انصاف کے نعمان قیصر،پلڑا کس بھاری رہے گا۔سینئیر صحافی رانا عظیم نے تجزیہ کرتے ہوئے بتایا کہ حمزہ شہباز کے حلقے این اے 124 کو دھڑے بازی کا شدید نقصان ہوگا۔انتظامیہ کی تبدیلی بھی مسلم لیگ ن کے خلاف جائے گی جس کا فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کی آمد آمد ہے ،انتخابات کے آنے میں چند ہفتے باقی رہ چکے ہیں۔

ادارے،سیاسی جماعتیں سب ہی الیکشن کی تیاریوں میں جٹ گئے ہیں۔ہر کوئی اپنے سیاسی حریف کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے بے تاب ہے۔تاہم اس سارے عمل کا اہم ترین فریق ووٹر ہے جو اپنا سیاسی شعور بیدار ہو جانے کے بعد اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے۔الیکشن کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تجزیہ کاروں اور سیاسی پنڈتوں کے ماہرانہ تجزیے بھی عروج پر ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن جو اس انتخابی عمل کی چوٹی کی طاقتیں ہیں وہ ابھی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر چکی ہیں۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا بڑا جوڑ لاہور میں پڑنے کا امکان ہے۔جہاں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت تحریک انصاف کے بڑے ناموں سے پنجہ آزمائی کرے گی۔اس حوالے سے این اے 124 پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا تھا کہ یہاں سے حمزہ شہباز شریف تحریک انصاف کے نعمان قیصر کے مد مقابل ہوں گے۔

نعمان قیصر نہ صرف انتخابات کی سیاست جانتے ہیں بلکہ وہ لوکل انتخابات لڑ بھی چکے ہیں۔رانا عظیم کا کہنا تھا کہ اس بار بہت سی چیزیں حمزہ شہباز کے خلاف جائیں گی کیونکہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد یہ پہلی بار ہو گا کہ حمزہ اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑیں گے ۔حلقہ بندیوں سے ہونے والی دھڑے بندی کا نقصان بھی مسلم لیگ ن کو ہوگا جبکہ انتظامیہ کی تبدیلی بھی مسلم لیگ ن کے خلاف جائے گی جس کا فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا۔رانا عظیم کا کہنا تھا کہ نتائج تو الیکشن کے روز ہی سامنے آئیں گے بہرحال یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس حلقے میں بھی قریبی مقابلہ ہوگا۔