
سول سرونٹس نے اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ ریاست کے ملازم ہیںکسی فرد کے نہیں ،نگران وزیر اعلی پنجاب
گورننس کی بہتری اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے سول سرونٹس کا کردار اہم ہے، روزمرہ معاملات کو بہتر کرنا اور نئے چیلنجز سے نبردآزما ہونا سول سرونٹس کی ذمہ داری ہے عام انتخابات کے غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سول سرونٹس کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے سول سرونٹس کو اپنے سرکاری فرائض انتہائی ایمانداری اور پروفیشنل انداز میں ادا کرنے ہیں اور اس قومی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے مکمل طور پر غیر جانبدارانہ اور پروفیشنل انداز میں کام کرنا ہے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں انتظامی سیکرٹریوں سے کلیدی خطاب
جمعہ 29 جون 2018 21:01

(جاری ہے)
ذمہ دارانہ اور آزادانہ فیصلے کرنا بھی آپ کے فرائض میں شامل ہے ، قواعد و ضوابط اور قوانین کا نفاذ کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے اور پالیسی سازی میں بھی آپ کا مشاورتی کردار ہے۔
نگران وزیراعلیٰ نے عام انتخابات کے صاف، شفاف اور پرامن انعقاد پر زور دیتے ہوئے انتظامی سیکرٹریز سے کہا کہ عام انتخابات کے غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے آپ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے سول سرونٹس کو اپنے سرکاری فرائض انتہائی ایمانداری اور پروفیشنل انداز میں ادا کرنے ہیں اور اس قومی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے مکمل طور پر غیر جانبدارانہ اور پروفیشنل انداز میں کام کرنا ہے۔آپ نے اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ آپ ریاست کے ملازم ہیں، کسی فرد کے نہیں اور مجھے توقع ہے کہ آپ یہ ذمہ داری پوری تندہی سے نبھائیں گے اور ثابت کریں گے کہ آپ کا کسی سیاسی جماعت کی طرف جھکائو نہیں۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے آپ پر پورا اعتماد ہے اور آپ بھی مجھ پر پورا اعتماد رکھیں، قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہوگا۔مجھے امید ہے نگران حکومت نے آپ پر جو اعتماد کیا ہے، آپ اس پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت مخصوص مدت کیلئے صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کرانے کیلئے آئی ہے اور ہم سب کو مل کر صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ ہماری کارکردگی کا اصل فیصلہ عوام کی رائے کرے گی۔ نگران حکومت اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ایسی روایت اور مثال چھوڑ کر جانا چاہتی ہے جو آنے والی منتخب حکومت کیلئے بھی قابل تقلید ہو۔ انہوں نے کہا کہ غیرجانبدارانہ اور اور پروفیشنل انداز میں اس قومی ذمہ داری کو نبھانے سے آپ کی عزت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مقررکردہ مدت میں شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے الیکشن کی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں جس کا اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک موقع فراہم کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی پالیسی کا قائل ہوں اور میں نے وزراء کو مکمل بااختیار بنایا ہے۔وزراء اور محکمے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں اور اگر تمام فیصلے وزیراعلیٰ نے کرنے ہیں تو وزراء کی پھر کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کے ساتھ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے ، سب کو لیگل فریم ورک کے اندر قواعد و ضوابط کے تحت کام کرنا ہے اور تمام امور کو جلد اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق نمٹانا ہے کیونکہ شہریو ںکو ریلیف دینے کیلئے ان کی شکایات کا فوری ازالہ ضروری ہے لہٰذا متعلقہ محکموں کو عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے متحرک انداز میں کام کرنا چاہیئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکموں کے اندر زیرالتواء معاملات کو رولز کے تحت جلد سے جلد نمٹایا جائے کیونکہ شکایات کے ازالے سے ہی شہریوں کو ریلیف ملے گا۔ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور پنجاب کے محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.