غذر، روٹا ویکسین کے حوالے سے عوام میں آگاہی کے لئے تقریب کا انعقاد

جمعہ 29 جون 2018 22:55

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) محکمہ صحت غذر کی طرف سے گاہکوچ میں روٹا ویکسین کے حوالے سے عوام کو اگاہی کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ محکمہ صحت غذر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس اہم تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم تھے اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی ایچ او غذر عیسی ٰخان نے کہا کہ ای پی ائی پروگرام کے تحت اس سے پہلے ملک بھر میں نو بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے تھے اب حکومت پاکستان نے بچوں میں دست کی بیماری کو روکنے کے لئے روٹا ویکسین کی سہولت بھی فراہم کی ہے اس ویکسین کا اب باقاعدہ طور آغاز ہوگا اور بچوں میں دست کی بیماری اس ویکسین کے بعد ختم ہوگی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم نے کہا کہ محکمہ صحت نے جو بھی مسائل ہیں ان کو بروقت حل کئے جائینگے اگر دوران ویکسین اور پولیو مہم کے دوران اگر گاڑیوں کی کمی پڑی تو اس حوالے سے انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کرئے گئی اور جو ویکسین ائی اس ویکسین کے مہم کو کامیاب بنانے کے تمام والدین محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ دوران ویکسین تمام بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جاسکے اس موقع پر اے ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد بیگ نے بھی نئی آنے والی ویکسین کی افادیت کے حوالے شر کا کو اگاہ کیا تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور محکمہ صحت کے زمہ داران کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :